اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

EC extends ban on public rallies till 31 January: انتخابی ریالیوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آئندہ ماہ پانچ ریاستوں میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کےلیے بڑی ریالیاں اور روڈ شوز پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے۔

انتخابی ریالیوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع
انتخابی ریالیوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

By

Published : Jan 23, 2022, 7:16 AM IST

Updated : Jan 23, 2022, 11:40 AM IST

الیکشن کمیشن نے فزیکل ریالیوں اور روڈ شوز پر عائد پابندی کو 31 جنوری تک بڑھادیا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں اور امیدواروں کو پہلے مرحلہ کےلیے عام جلسوں کی 28 جنوری اور دوسرے مرحلہ کےلیے یکم فروری سے اجازت رہے گی۔

پہلے دو مرحلوں کی پولنگ کےلیے امیدواروں کی آوٹ ڈورمیٹنگ کےلیے 500 افراد کے اجتماع تک کی اجازت الیکشن کمیشن نے دی ہے۔ کمیشن نے وزارت صحت اور ریاستوں کے چیف سکریٹریز و ہیلتھ سکریٹریز کے علاوہ چیف الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا تاہم تین رکنی کمیشن نے صورتحال کا جامع طور پر جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Owaisi Announces Alliance for UP Polls: اترپردیش میں ایم آئی ایم کا پانچ پارٹیوں کے ساتھ اتحاد

کمیشن نے گھر گھر مہم کےلیے افراد کی حد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اب 5 کے بجائے 10 افراد کو گھر گھر جاکر مہم چلانے کی اجازت رہے گی۔ تاہم سیکوریٹی عملہ ان 10 افراد میں شامل نہیں ہوگا۔ وہیں 28 جنوری سے امیدوار اور پارٹیوں کو پہلے مرحلہ کےلیے کھلے مقامات پر زیادہ سے زیادہ 500 افراد کے ساتھ جلسے منعقد کرنے کی اجازت رہے گی۔

Last Updated : Jan 23, 2022, 11:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details