اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Exit Polls Ban in UP: یوپی اسمبلی انتخابات میں ایگزٹ پول پر پابندی

الیکشن کمیشن نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات UP Assembly elections 2022 میں ایگزٹ پول پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی 10 فروری سے 7 مارچ تک جاری رہے گی۔

یوپی اسمبلی انتخابات میں ایگزٹ پول پر پابندی
یوپی اسمبلی انتخابات میں ایگزٹ پول پر پابندی

By

Published : Jan 29, 2022, 7:43 PM IST

Updated : Jan 29, 2022, 9:01 PM IST

یوپی اسمبلی انتخابات UP Assembly elections میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے ریاست کے چیف الیکٹورل افسر افسر اجے کمار شکلا نے ایگزٹ پول پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی 10 فروری سے 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا، کسی پر بھی کوئی ایگزٹ پول نہیں کرایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ایگزٹ پول پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے دو سال کی سزا یا جرمانہ یا پھر دونوں کا التزام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Alleges BJP Conspiracy: دہلی میں اکھلیش یادو کا ہیلی کاپٹر روکنے پر ایس پی کارکنان کا احتجاج


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات Assembly elections 2022 کے تاریخوں کے اعلانات ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی، جس میں یوپی میں سات مرحلوں میں، منی پور میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب، گوا اور اتراکھنڈ میں ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔

یوپی میں سات مراحل میں انتخابات

پہلا مرحلہ: 10 فروری

دوسرا مرحلہ: 14 فروری

تیسرا مرحلہ: 20 فروری

چوتھا مرحلہ: 23 فروری

پانچواں مرحلہ: 27 فروری

چھٹا مرحلہ: 03 مارچ

ساتواں مرحلہ: 07 مارچ

Last Updated : Jan 29, 2022, 9:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details