نئی دہلی: انتخابی کمیشن نے ہفتے کو اوڈیشہ،راجستھان ،بہار،اترپردیش اور چھتیس گڑھ میں پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا حلقے میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔EC announces dates for By Polls
انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ضمنی انتخابات پدم پور(اوڈیشہ)،سردار شہر(راجستھان)،کرہانی(بہار)،بھانوپرتاپ پور(چھتیس گڑھ) اور رام پور (اترپردیش )میں ہوں گے جبکہ اسی مدت میں ،مین پوری (اترپردیش)میں بھی ایک پارلیمانی سیٹ پر الیکشن ہوں گے۔