منی پور میں ہفتہ کو دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے 8,38,730 ووٹروں میں سے 77 فیصد ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسی دوران الگ الگ تشدد میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ Manipur Polls: 77% turnout in Final Phase
شرح ووٹنگ پر حکام نے اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ فیصد 86.36 تھا، 2019 کے لوک سبھا انتخابات 82.78 فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا گیا تھا۔
وہیں پولیس نے تشدد اور ہلاکت پر بتایا کہ سیناپتی ضلع کے کارونگ میں پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے، جبکہ تھوبل ضلع میں ایک بی جے پی کارکن زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ کارونگ میں پولیس کو اس وقت گولی چلانی پڑی جب کچھ لوگوں پولنگ بوتھ سے ای وی ایم چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے پولنگ اہلکاروں کی پٹائی کی۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ایک اور واقعہ میں تھوبل ضلع میں جمعہ کی دیر رات بی جے پی کے کچھ کارکنان حریف پارٹی کارکن کے گھر پہنچے جہاں تنازع کے بعد مبینہ طور پر حریف پارٹی کے کارکن نے بی جے پی کارکنان پر گولی چلادی، جس کے نتیجے میں متعدد بی جے پی کارکنان زخمی ہوگئے، جبکہ ایک بی جے پی کارکن زخمیوں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ دیے۔
واضح رہے کہ اس شمال مشرقی ریاست میں 60 میں سے 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے 28 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جب کہ بقیہ 22 سیٹوں پر ہفتے یعنی آج پولنگ ہوئی۔