جمعیۃ علماء بہار (محمود مدنی) کا انتخابی اجلاس پٹنہ کے اونڈا میرج ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشاہد کی حیثیت سے جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی شریک ہوئے۔ اجلاس کا آغاز مولانا محمد مسلم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ناظم نے سکریٹری رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے گزشتہ ٹرم کی کارگزاری پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء بہار تمام اضلاع کے ذمہ داران کے حسن تعاون سے بہار میں فعال ہے۔
اس دوران کورونا جیسی وبا میں بھی جمعیۃ علماء کے کارکنان نے خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس وقت صوبہ کے 27 اضلاع میں ہماری یونٹیں قائم ہیں اور وہاں کے ذمہ داران لوگوں کو جوڑنے اور اپنے اپنے تئیں کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مفتی محمد مناظر نعمانی قاسمی ترجمان جمعیۃ علماء بہار کے صدر کے لئے مولانا مفتی جاوید اقبال قاسمی کا نام پیش کیا گیا جس پر مجلس منتظمہ جمعیۃ علما بہار کے تمام ہی اراکین نے بااتفاق رائے قبول کرتے ہوئے تائید کی۔