ممبئی: مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ بتا دیں کہ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوسرے دن گورنر کے حکم کے مطابق شندے کو فلور ٹیسٹ سے گزرنا پڑا ہے۔ اس دوران وہ فلور ٹیسٹ میں جیت گئے ہیں۔ ان کے حق میں کل 164 ووٹ ڈالے گئے جبکہ حکومت کی مخالفت میں 99 ووٹ ڈالے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں فلور ٹیسٹ سے قبل اتوار کی شب کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت تمام ایم ایل ایز نے بھی حصہ لیا۔ Eknath Shinde-led Maharashtra Govt to Face Floor Test Today
فلور ٹیسٹ سے قبل بی جے پی-شندے خیمہ کے اراکین اسمبلی نے ایکناتھ شندے کو اپنا لیڈر منتخب کیا ۔ اسپیکر راہل نارویکر نے بھی شنڈے کو لیڈر تسلیم کیا ہے۔ ان کی طرف سے بھرت گوگاوالے کو چیف وہپ مقرر کیا گیا ہے۔ ادھو دھڑے کے اجے چودھری کو پہلی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر بنایا گیا تھا، ان کی تقرری اسپیکر نے منسوخ کر دی ہے۔ ان کے ساتھ سنیل پربھو کو بھی چیف وہپ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ادھو دھڑے کے اراکین اسبلی کے سامنے ایک بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اگر انہوں نے نئے چیف وہپ کا حکم نہ مانا تو ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی کا راستہ کھل جائے گا۔