مشہور شاعرہ ڈاکٹر عنبر عابد کی پیدائش بھوپال میں ہوئی۔ عنبر عابد کی والدہ ایک بہترین شاعرہ تھیں، جس کے سبب ان کو بچپن سے ہی گھر میں ادبی ماحول ملا تو ایسے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کی تربیت شعر گوئی کے ماحول میں بھی ہوئی یعنی شاعری ان کے خون میں شامل تھی۔خی
یہی وجہ ہے کہ عنبر عابد کو جیسے ہی سمجھ آئی شعر کہنے لگیں۔ والدہ کے شاعرہ ہونے کے باوجود عنبر عابد کے استاد بھوپال کے مشہور شاعر مرحوم ظفر نسیمی تھے۔
سب کچھ سیکھنے اور سمجھنے کے بعد ڈاکٹر عنبر عابد ایک شاعرہ کی طرح 2016 میں منظرِ عام پر آئیں۔ اگر ان کے ادبی سفر کی بات کی جائے تو انہوں نے اب تک بہت سے قومی اور عالمی مشاعروں میں اپنے کلام سنائے ہیں اور وہ بہت اچھی ناظم مشاعرہ بھی ہیں۔ جلد ہی عنبر عابد کا ایک شعری مجموعہ منظر عام پر آنے والا ہے۔