اسلام آباد: پاکستان کے کئی شہروں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 18 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ڈان نے منگل کو ایک رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث شدید پانی جمع ہو گیا ہے۔ جس کے باعث لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ حکام کی جانب سے ان کی شکایات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔eighteen people died due to flood in pakistan
رپورٹ کے مطابق بارشوں نے خاص طور پر کراچی شہر کے لیے پریشانی پیدا کردی ہے۔ کراچی میں اگرچہ رواں مانسون کمزور ہوا ہے تاہم بارش اور سیلاب کے باعث ایک ہی دن میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے پانچ افراد کرنٹ لگنے سے اور چھ افراد ڈوبنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے شہر کی کئی اہم سڑکوں کو گھنٹوں کوششوں کے بعد کلیئر کرایا گیا تاہم سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے کئی نشیبی علاقوں، رہائشی علاقوں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور تجارتی مراکز میں زندگی مفلوج رہی۔ اتوار کی صبح سے ہی مسلسل بارش ہو رہی ہے جو آج صبح 10 بجے ہلکی ہو گئی۔