اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress MLAs join BJP گوا میں کانگریس کے آٹھ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل - گوا کانگریس پارٹی

رواں برس فروری میں گوا میں 40 اسمبلی سیٹوں کے ساتھ اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ اس میں سے بی جے پی اتحاد (این ڈی اے) کے 25 اراکین اسمبلی ہیں۔ وہیں کانگریس کے پاس 11 اراکین اسمبلی تھے۔ تاہم آج کانگریس کے 11 میں سے آٹھ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ Congress MLAs join BJP

گوا میں کانگریس کے آٹھ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں
گوا میں کانگریس کے آٹھ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں

By

Published : Sep 14, 2022, 12:28 PM IST

Updated : Sep 14, 2022, 12:57 PM IST

پنجی: گوا میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ کانگریس کے 11 میں سے آٹھ اراکین اسمبلی آج بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے ان باغی اراکین اسمبلی نے گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت سے بھی ملاقات کی۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں مائیکل لوبو، دگمبر کامت، دلیلاہ مائیکل لوبو، راجیش فالدیسائی، روڈلفو فرنینڈس، الیکسو سیکیرا، کیدار نائک اور سنکلپ امونکاری ہیں۔

گوا بی جے پی ریاست نے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت کیا ہے جب کانگریس ملک بھر میں اپنی کھوئی ہوئی زمین واپس حاصل کرنے کے لیے 'کانگریس جوڑو یاترا' نکال رہی ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس رہنما ملک بھر میں 3570 کلومیٹر کا 150 دن کا سفر کر رہے ہیں۔ یہ سفر 12 ریاستوں سے گزرے گا۔Eight congress mlas to join bjp in goa

مزید پڑھیں:۔Five JDU MLAs Join BJP in Manipur جے ڈی یو کے پانچ ایم ایل اے بی جے پی میں شامل

رواں برس فروری میں گوا میں 40 اسمبلی سیٹوں کے ساتھ اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ اس میں سے بی جے پی اتحاد (این ڈی اے) کے 25 اراکین اسمبلی ہیں۔ وہیں کانگریس کے پاس 11 اراکین اسمبلی ہیں۔ لیکن بی جے پی کے ریاستی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 میں سے آٹھ اراکین اسمبلی ان کی پارٹی میں شامل ہوں گے۔

Last Updated : Sep 14, 2022, 12:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details