عدالت نے ملزم نیرج اور منیش کو بھجن پورہ پولیس اسٹیشن میں درج دو الگ الگ ایف آئی آر نمبر 169/2020 اور 170/2020 میں الزامات سے بری کردیا۔ اس کے علاوہ بھجن پورہ تھانے میں درج تیسری ایف آئی آر نمبر 166/2020 میں امت گوسوامی ، شیام پٹیل ، سونو ، سنیل شرما ، راکیش اور مکیش کو بری کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے ان تمام ملزمان کو تعزیرات ہند کی دفعہ 436 کے الزامات سے بری کر دیا۔ تاہم عدالت نے مقدمات کو باقی حصوں پر غور کے لیے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کو منتقل کر دیاہے۔
ایف آئی آر نمبر 169 اور 170 میں عدالت نے ملزمان منیش اور نیرج کے خلاف بارہ شکایات کا نوٹس لیا۔ ان شکایات میں ملزمان کے خلاف تخریب کاری ، چوری اور ہنگامہ آرائی کے الزامات درج کیے گئے۔ ان میں سے تین شکایت کنندگان اس واقعہ کی تاریخ نہیں بتا سکے۔ یہ واقعہ 24 اور 25 فروری 2020 کی درمیانی شب میں پیش آیا۔ آٹھ شکایت کنندگان نے مختلف اوقات اور مقامات پر واقعے کے حوالے سے بیانات دیے تھے۔