کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جبکہ معمول کا ٹرانپسورٹ اور کاروباری سرگرمیاں بھی بند تھیں۔ ضلع کی تمام مساجد میں ایس او پیز کے مطابق نماز عید ادا کی گئی۔
کولگام میں نماز عید الفطرت سادگی سے ادا کی گئی متعدد افراد نے گھروں میں ہی نماز عید ادا کی۔ علماء کرام نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور وبا سے بچاؤ کے تعلق سے اقدامات کرنے پر زور دیا۔
ضلع میں مکمل لاک ڈاون کی وجہ سے عید الفطر کی تقریبات نہایت سادگی سے منائی گئی۔ اس دوران بچوں نے بھی عید کے تہوار کو دھوم دھام سے منانے کے بجائے گھروں میں ہی منانے کو ترجیح دی۔
بچوں کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاری نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور انہوں نے اس بار بھی عید کو گھروں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منایا۔