دارالعلوم دیوبند، امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھارکھنڈ، جمعیۃ علمائے ہند، مرکزی جمعیۃ اہل حدیث اور دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ مطلع صاف نہ ہونے اور بیشتر جگہ پر مطلع صاف ہونے کے باوجود رویت کی کہیں سے بھی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ لہذا عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عدم رویت کی وجہ سے 14 مئی کو ملک بھر عیدالفطر منائے گی اور 13مئی کو تیسواں روز ہوگا۔ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی نے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے جمعرات کو 30 واں روزگا ہوگا۔
شاہ جہانی جامع مسجد دہلی کے شاہی امام اور رویت ہلال کمیٹی کے صدر مولانا سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ 12مئی کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کسی جگہ سے شہادت کی اطلاع ملی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کے اجلاس نے عدم رویت کا فیصلہ کیا ہے۔