عید 2023:ملک کی کئی ریاستوں میں آج عید یا عید الفطر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمان روزے رکھتے ہیں۔ اس دوران مسلمان خصوصی عبادات بھی کرتے ہیں۔ عید الفطر روزوں اور عبادتوں کی تکمیل کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ تمام مسلمان اس میٹھی عید کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ میٹھی عید، جسے عید الفطر بھی کہا جاتا ہے۔ عید کے لفظی معنیٰ جہاں خوشی کے ہوتے ہیں وہیں بار بار لوٹ کے آنے کے بھی ہوتے ہیں۔ عید الفطر اسلامی کیلنڈر کے مہینے شوال کے پہلے دن منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار ہے مسلمانوں کے لئے بہت خاص ہے اور نہ صرف بھارت میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلمان میٹھی عید کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔
تاریخ: عید کا تہوار مسلم برادری کے لئے اہم تہوار ہے۔ ماہ صیام کے آخری دن جب ماہ شوال کا چاند نظر آجاتا ہے تو یکم شوال المکرم کو عید منائی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز چاند نظر آنے سے ہوتا ہے اور اس کا اختتام بھی چاند نظر آنے پر ہوتا ہے۔عید کو مٹھی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔مسلمان اس دن خیراتی کام کرتے ہیں جیسے غریبوں کو عطیہ دینا، بھوکوں کو کھانا کھلانا وغیرہ۔
اسلامی کیلنڈر کے مطابق سنہ دو ہجری میں رمضان کے روزے مسلمانوں پر فرض کئے گئے اور اس کے بعد عید کا سلسلہ شروع ہوا۔ عید کے دن اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ لوگ اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں 30 روزے رکھنے کی توفیق دی۔