اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Eid Milan in Aurangabad: برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانا ناگزیر، اورنگ آباد میں عید ملن تقریب کا اہتمام - عید ملن پروگرام میں برادران وطن کی شرکت

عید ملن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام ڈاکٹر جاوید مکرم نے کہا کہ ظلم اور انارکی کے اس ماحول میں ملک سے حب الوطنی کا تقاضہ یہ ہیکہ برادران وطن کے سامنے دین اسلام کو صحیح انداز میں پیش کیا جائے۔Eid Milan In Aurangabad

برادران وطن تک اسلامی تعلیمات پہنچانا ملک سے محبت کا تقاض ہے، جاوید مکرم
برادران وطن تک اسلامی تعلیمات پہنچانا ملک سے محبت کا تقاض ہے، جاوید مکرم

By

Published : May 24, 2022, 11:49 AM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں برادران وطن نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں سیاسی رہنماوں سمیت اعلی افسران اور تمام مذاہب کے رہنماوں نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی ہند نے عید ملن پروگرام کے تحت دلوں کو جوڑنے کی تحریک شروع کی ہے، اس مہم کے تحت اورنگ آباد کے ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں عید ملن تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں ریاستی وزیر عبدالستار، رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل ،ضلع کلکٹر سنیل چوہان، پولیس کمشنر نکھل گپتا کے علاوہ تمام مذاہب کے رہنماوں نے شرکت کی۔ ساتھ ہی زندگی کے مختلف میدانوں میں سرگرم عمل فلاحی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندے بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر مہمانوں کو خاص طور پر قران کریم کے مراٹھی نسخے تحفے میں دیئے گئے اور مطالعے کی درخواست کی گئی۔ مقررین نے آپسی بھائی چارے کو وقت کا تقاضہ قرار دیا۔ Eid Milan Programme Organised By JIH In Aurangabad

برادران وطن تک اسلامی تعلیمات پہنچانا ملک سے محبت کا تقاض ہے، جاوید مکرم

مزید پڑھیں:۔ Eid Milan Program in Ahmedabad: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے عید ملن پروگرام

اس موقع پر مفکر اسلام ڈاکٹر جاوید مکرم نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے تلقین کی کہ ملک کو بچانے کے لیے اسلام کا عملی نمونہ پیش کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ظلم اور انارکی کے اس ماحول میں ملک سے حب الوطنی کا تقاضہ یہ ہیکہ برادران وطن کے سامنے دین اسلام کو پیش کیا جائے، اسی میں ملک اور قوم کی سلامتی کا امکان ہے۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری اس پروگرام میں اس بات کا بھی عزم کیا گیا کہ اورنگ آباد شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جائیگا اور اس مہم میں سب مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر تمام شرکا کو شیرخورمہ اور لوازمات سے پیش کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details