اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Eid Miladun Nabi 2022 ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھر میں آج جشن میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ Eid Miladun Nabi 2022

ملک بھر میں جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی
ملک بھر میں جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

By

Published : Oct 9, 2022, 6:52 PM IST

ملک کے ضلع گیا، کانپور شہر، جے پور، گلبرگہ اور علی گڑھ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آج میلاد جلوس نکالے گئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی۔

ملک بھر میں جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

علیگڑھ : ریاست اترپردیش کے شہر علیگڑھ کے مسلم اکثریتی علاقے شاہجمال میں گذشتہ دو روز سے ہو رہی مستقل موسلادھار بارش میں ہی 12 ربیع الاوال کے موقع پر جلوس اور نعت خوانی کا اہتمام کر کے عید میلاد النبیﷺ کا جشن منایا۔جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔

گیا: ضلع گیا میں غلامان مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام ' جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ' تزک واحتشام کے ساتھ نکالا گیا شہر گیا کے علاقے نعرے تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے اور عاشقان رسول کی زبان پر درود و سلام اس دوران ورد جاری تھا

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں بھی جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں بزرگ بچے اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھی جشن ولادت کے موقع پر صبح فجر بعد سے ہی مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا، ساتھ بعد نماز ظہر جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نکالا گیا۔ جلوس کا اختتام کربلا درگاہ پر ہوگا۔

بھارت کے تمام چھوٹے بڑے قصبوں، شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ گھروں، مساجد، مارکیٹ اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجا گیا ہے۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے گلیوں، چوراہوں، مکانات اور دکانوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔

حضور رحمت عالمﷺ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے۔ رسول اللہﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں۔ حضور رحمت عالمﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Eid Milad un Nabi صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے عید میلاد النبی کی مبارکباد دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details