اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عید میلاد النبی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

پیغبر اسلام ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے منگل کے روز ملک بھر میں میلاد النبی ﷺکی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں۔

eid e milad nabi celebrated all over india
ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی عید میلاالنبی

By

Published : Oct 20, 2021, 8:44 PM IST

بریلی میں بارہ ربیع الاوّل کا قدیم جلوس درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے سربراہ حضرت سبحانی میاں کی سرپرستی اور سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں قادری کی قیادت میں نکالا گیا۔ یہ جلوس گزشتہ کئی دہائیوں سے نکالا جا رہا ہے۔ رواں برس بھی یہ جلوس شہر کے کوہاڑا پیر سے شروع ہو کر درگاہ اعلیٰ حضرت پر پہنچ کر ختم ہوا۔

ویڈیو

جشن عید میلادالنبی کے موقع پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں ورک یعنی ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج نام کی تنظیم نے یوم رحمت کا اہتمام کرتے ہوئے مفت میڈیکل کیمپ اور بڑے پیمانے پر شجر کاری کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے بلا تفریق مذہب و ملت سبھی طبقوں میں مفت دوائیاں تقسیم کیں۔

ویڈیو

مرادآباد میں بھی جشن عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس نکالا گیا۔ عاشقان رسول بڑی تعداد میں جلوس محمدی میں شریک ہوئے۔

ویڈیو
ویڈیو

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر دھرنے پر بیٹھے مدرسہ پیرا ٹیچرس نے بھی عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی منایا گیا۔

ویڈیو

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر سخت بندوبست کے درمیان جلوس محمدی نکالا گیا۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کا اہتمام کیا گیا۔

ویڈیو

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی میلاد النبی کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ شہر کے مدارس اور مساجد کو روشنیوں سے منور کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر اہل سنت و الجماعت کی مساجد میں خصوصیت کے ساتھ میلاد النبی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ویڈیو

عوامی فلاحی تنظیم محسن کائنات گزشتہ 27 برسوں سے عید میلاد النبی کے موقع پر شہر کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں میں پھل تقسیم کرتی آ رہی ہے۔ رواں برس بھی تنظیم محسن کائنات کے ذمہ داران شہر کے سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور ان سے جڑے احباب میں فروٹ تقسیم کیے۔

ویڈیو

ABOUT THE AUTHOR

...view details