نئی دہلی:رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند، رویت ہلا ل کمیٹی جامع مسجد دہلی،امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ،مرکزی ہلال کمیٹی کانپور،مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محلی اور دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے آج اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی حصے میں چاند نہیں دیکھا گیا اس لئے کل یعنی دو مئی کو تیسوا ں روزہ ہوگا اور عیدکی نماز تین مئی بروز منگل کو ادا جائے گی۔
دریں اثناء مرکزی چاندی کمیٹی فرنگی محلی کے صدر اور قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو نے اعلان کیاکہ چاند نظر نہیں آیا لہذا کل روزہ رکھا جائے گا اور تین مئی کو عیدمنائی جائے گی۔ اسی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی کانپور نے بھی اعلان کیا کہ آج چاند کہیں نظرنہیں آیا اس لئے تین مئی کو عیدکی نماز ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ جامع مسجد رویت ہلال کمیٹی کے مولانا سید احمد بخاری امام شاہی مسجد دہلی، رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن اور دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی عدم رویت کا اعلان کیا ہے۔ Shawwal Crescent Not Seen in India
دہلی جامع مسجدکیمرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نہیں دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ جاری بیان میں شاہی امام و صدر مرکزی رویت ہلال کمیٹی، جامع مسجد نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی کو ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کسی جگہ سے چاند کی شہادت ملی۔ اس لئے جامع مسجد دہلی ہلال کیمٹی نے فیصلہ کیا کہ یکم شوال تین مئی بروز منگل کو ہے۔
اسی طرح امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ جھارکھنڈ کے مولانا انظارعالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضانے اعلان کیا کہ یکم مئی بروز اتوار کو رمضان المبارک کا چاند پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں نظر نہیں آیا ہے اور ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس لئے تین مئی بروز منگل کو شوال المکرم کی پہلی تاریخ ہوگی۔