اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Eid-al-Fitr 2022: بھارت کے ساتھ ساتھ برصغیر میں آج منائی جارہی ہے عید الفطر - Eid will be celebrated on May 3'

عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے، تیس روزوں کی تکمیل کے ساتھ ہی رمضان المبارک کا مہینہ اختتام کو پہنچا اور آج بھارت کے ساتھ ساتھ برصغیر میں عید کی نماز ادا کی جارہی ہے۔ Crescent Moon Sighted in India

Eid-ul-Fitr 2022 sighting
Eid-ul-Fitr 2022 sighting

By

Published : May 2, 2022, 8:17 PM IST

Updated : May 3, 2022, 6:44 AM IST

رمضان کے مبارک مہینے نے بندگانِ توحید کو الوداع کہہ دیا ہے، شوال کا چاند پیر کی شام کو نظر آگیا۔ عیدالفطر آج ملک بھر اور دیگر ممالک میں جوش و خروش اور تزک واحتشام سے منائی جارہی ہے۔ جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری، لکھنؤ عیش باغ عیدگاہ کمیٹی مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امارت شرعیہ بہار جھارکھنڈ، جماعت اہلِ حدیث ہند سمیت دیگر ہلال کمیٹیاں پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں کہ 3 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔ Eid-ul-Fitr will be celebrated all over the country tomorrow

عید کے معنیٰ خوشی کے ہوتے ہیں، عید یعنی خوشی کا دن، وہیں عید کا ایک مفہوم بار بار لوٹ کے آنا بھی ہوتا ہے۔ اس مفہوم کی توضیح کچھ اس طرح سے کی جاتی ہے کہ عید، عاد یعود سے ماخوذ ہے جس کے معنے ہیں بار بار لوٹ کر آنے کے ہیں، چونکہ عیدالفطر ہر سال آتی ہے اس لیے اسے عید کہا جاتا ہے۔ Eid will be celebrated on May 3

عید الفطر دراصل بہت سی خوشیوں کا مجموعہ ہے۔ ایک تو رمضان المبارک کے روزوں کی خوشی، دوسری قیام لیل کی خوشی، تیسری تلاوت قرآن، چوتھی لیلۃ القدر اور پانچویں اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزہ داروں کے لیے رحمت و بخشش اور عذاب جہنم سے آزادی کی خوشی، آج ملا کر رمضان جیسی نعمت سے نوازنے کی خوشی، پھر ان تمام خوشیوں کا اظہار صدقہ و خیرات جسے صدقۂ فطر کہا جاتا ہے، کے ذریعے کرنے کا حکم ہے تاکہ عبادت کے ساتھ انفاق و خیرات کا عمل بھی شامل ہو جائے۔ یہی وہ وجوہات ہیں جن کی بناء پر اسے مومنوں کے لئے ’’خوشی کا دن‘‘ قرار دیا گیا۔ Crescent Moon Sighted in India

مزید پڑھیں:

نمازِ عید کا ثبوت صحیح احادیث سے ملتا ہے۔ احناف کے نزدیک عید کی نماز ہر اس شخص پر واجب ہے جس پر جمعہ فرض ہے، دیگر ائمہ میں سے بعض کے نزدیک فرضِ کفایہ ہے اور بعض کے نزدیک سنتِ مؤکَّدہ ۔ نمازِ عید بغیر اذان و اقامت کے پڑھنا حدیث سے ثابت ہے۔ نمازِ عید کا وقت چاشت سے لے کر نصفُ النّہار تک ہے۔ عید الفطر ذرا تاخیر سے پڑھنا اور عید الاضحیٰ جلدی پڑھنا مستحب ہے۔ Eid-al-Fitr 2022

نمازِ عید کے بعد امام کا دو خطبے پڑھنا سنت ہے۔ احناف کے نزدیک نمازِ عید میں چھ زائد تکبیریں ہیں جو پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے تین اور دوسری رکعت میں رکوع سے پہلے تین زائد تکبیریں امام کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔ دیگر ائمہ کے نزدیک ان زائد تکبیرات کی تعداد چھ سے زائد ہے۔ عید کی نماز آبادی سے باہر کھلے میدان میں پڑھنا سنت ہے۔ البتہ بارش، آندھی یا طوفان کے سبب مسجد میں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ عیدالفطر میں نماز سے پہلے کچھ کھا پی لینا سنت ہے۔

Last Updated : May 3, 2022, 6:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details