پیوش گوئل نے بھارت۔ یوروپی یونین بزنس راؤنڈ ٹیبل کے اختتامی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے بھارت اور یوروپی یونین کے لیڈروں کی طرف سے دو طرفہ آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کے لئے مذاکرات کی بحالی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین ایک متوازی، متناسب، جامع اور باہمی مفاد والے تجارتی معاہدے اور متوازی ٹریک پر ایک الگ سرمایہ کاری تحفظ سے متعلق معاہدہ کی سمت میں کام کرنے کے لئے پُرعزم ہیں اور ساتھ ہی دونوں معاہدوں کے جلد مکمل ہونے کے لئے ایک ساتھ کوشش کریں گے۔
یہ دونوں معاہدے تجارت، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ٹکنالوجی کی منتقلی اور جدتوں کے دو طرفہ بہاؤ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعلقات کو ایک اونچی سطح تک لے جانے والے ہیں۔ یہ الگ الگ معاہدے ہوں گے جس کے لیے متوازی بات چیت کی جائے گی۔ انہیں ایک ساتھ ختم کرنے کے لئے بھی ہم سب پُرعزم ہیں۔