وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی نظام کو قومی ترجیحات کے مطابق بنایا جانا چاہیے۔ جمعرات کو مسٹر پردھان نے پہلی سے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے رام کرشن مشن کے 'جاگرتی' پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کو ہماری قومی ترجیحات کے مطابق ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں 21ویں صدی کے ایسے شہری پیدا کرنے ہیں جو عالمی رہنما ہوں۔Prepare Advisory Framework To Encourage Value Based Education In All Schools
انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے اساتذہ کی زیر قیادت جامع تعلیمی نظام پر توجہ کے ساتھ حکومت کی طرف سے بنایا گیا نیا تعلیمی نظام 2020 اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
پردھان نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی سوامی وویکانند کے فلسفے سے بہت متاثر ہے اور اسی اصول پر ہمارے عظیم لوگوں نے ایک ایسے تعلیمی نظام کا تصور پیش کیا تھا جو ملک کو آگے لے جانے کے لیے ترقی پسند ہو اور اس کی جڑیں ہماری تہذیبی اقدار میں پیوست ہوں۔ سماجی تبدیلی کو تعلیم کے اہم مقاصد میں سے ایک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقدار اور علم مادی دولت سے زیادہ اہم ہیں۔