مرکزی وزیر تعلیم پوکھریال نشنک نے اس موقع پر بتایا کہ اگلے سال جے ای ای (مینس) کے امتحانات چار سیشنوں میں منعقد کئے جائیں گے اور پہلے سیشن کے امتحانات 23 سے 26 فروری کے درمیان منعقد ہوں گے۔
اس کے آگے کے سیشنوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جے ای ای (مین) 2021 میں بیٹھنے کے لئے امیدوار کے پاس 16دسمبر 2020 سے لیکر 16جنوری 2021 تک آن لائن درخوست دینے کا موقع ہوگا۔
فروری کے علاوہ یہ امتحانات مارچ، اپریل اور مئی میں بھی ہوں گے اس کے علاوہ ہر سیشن کے امتحانات کے نتائج کی آخری تاریخ کے چا ر پانچ دنوں میں اعلان کئے جائیں گے اور امیدوار اگر چاہے تو نتائج کے بعد پورٹل کھلنے پر آئندہ سیشنوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
نشنک نے بتایا کہ ہندی، انگریزی، آسامی، بنگالی، کنڑ، ملیالم، اوڈیہ، پنجابی، تمل، تیلگو اور اردو زبانوں میں امتحان منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر مبنی ٹیسٹ موڈ میں منعقد ہونے والے امتحان، بی۔ آرک کے لیے آف لائن موڈ میں امتحان منعقد کی جائے گی۔
نشنک پوکھریال نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا، 'ہم نے جے ای ای (مینس) سے متعلق آپ کے مشوروں کا جائزہ لیا ہے اور اسی بنا پر، میں امتحان کے شیڈول کا اعلان کر رہا ہوں۔'
مزید پڑھیں:
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اس سے قبل 15 دسمبر کو جے ای ای مینس 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ حالانکہ اسے ریلیز کے چند گھنٹوں میں ہی سرکاری ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں جے ای ای مینس 2021 کے امتحان میں خاطر خواہ تبدیلیاں شامل تھیں، جس میں کوششوں کی تعداد کو بڑھا کر ایک سال میں دو بار سے چار کرنے کے ساتھ سوالات کے تعلق میں پسند کو شامل کیا جانا تھا۔ درخواستوں کا آغاز 15 دسمبر سے ہونا تھا۔