اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ED raids Lalu Yadav's Close Aide لالو یادو کے قریبی ساتھیوں کے ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے - ای ڈی کی ٹیم

ای ڈی کی ٹیم سابق ایم ایل اے ابو دوجانہ کے دہلی، ممبئی، نوئیڈا اور پٹنہ کے ساتھ ہی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے قریبی ساتھیوںکے لگ بھگ 15 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 10, 2023, 10:26 PM IST

پٹنہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے زمین کے عوض ریلوے میں نوکری دینے کے معاملے میں آج سابق وزیر ریل اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) صدر لالو پرساد یادو کے قریبی ساتھیوں کے ٹھکانوںپر چھاپے ماری کی۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم سابق ایم ایل اے ابو دوجانہ کے دہلی، ممبئی، نوئیڈا اور پٹنہ کے ساتھ ہی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے قریبی ساتھیوں کے لگ بھگ 15 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کر رہی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کی ٹیم مسٹر لالو پرساد یادو کی تین بیٹیوں ہیما، راگنی اور چندا اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کی دہلی رہائش گاہ پر بھی پہنچی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب لالو پرساد یادو 2004 سے 2009 کے درمیان ریلوے کے وزیر تھے، اس دوران ان پر زمین کے بدلے ریلوے میں کچھ نااہل لوگوں کو نوکریاں دینے کا الزام ہے۔ سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور اس نے یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور ان کی دو بیٹیوں سمیت 16 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ سی بی آئی نے ان میں سے 14 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ بھی پیش کی ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹی میسا بھارتی کو 14 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔

عدالت میں پیشی سے قبل ہی سی بی آئی نے 06 مارچ کو لالو پرساد یادو کی اہلیہ رابڑی دیوی سے ان کے سرکاری رہائش پر تفتیش کی تھی ۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے انہیں تفتیش کیلئے نوٹس دیا تھا اور یہ تفتیش پہلے بیورو دفتر میں ہونی تھی لیکن بعد میں انہیں راحت دیتے ہوئے سی بی آئی ٹیم ان کے گھر پر ہی تفتیش کیلئے تیار ہو گئی۔ اس کے بعد 07 مارچ کو لالو پرساد یادو اور ان کی بڑی بیٹی میسا بھارتی سے بھی سی بی آئی ٹیم نے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر تفتیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Cattle Smuggling Case In Bengal انوبرتا منڈل کو دہلی کی عدالت نے 11 دنوں کےلئے ای ڈی کی تحویل میں دوبارہ بھیجا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details