دارالحکومت دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیے گئے ڈاکٹر عمر گوتم کے گھر اور اسلامی دعوت سینٹر پر ای ڈی کے ذریعے چھاپہ مارا گیا۔
ای ڈی کے افسران سمیت بھاری پولیس فورس بھی موقع پر موجود تھی عمر گوتم کے گھر اور دفتر پر یہ چھاپہ ماری تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک چلی۔
اس دوران ای ڈی کے افسران اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لے کر گئے، ساتھ ہی عمر گوتم کے بڑے بیٹے عبداللہ کو تفتیش کے لیے اپنے ساتھ تھانے لے کر گئے ہیں۔