اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوری خان کو نوٹس جاری کرنے کو ای ڈی نے فرضی قرار دیا

Gauri Khan ED notice گزشتہ روز گوری خان کو لیکر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ انہیں ای ڈی کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے، لیکن ای ڈی نے اس خبر کو فرضی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گوری کے خلاف کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا ہے، یہ خبر سراسر غلط ہے۔

Gauri Khan ED notice
گوری خان کو نوٹس جاری کرنے کو ای ڈی نے فرضی قرار دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 7:16 PM IST

Updated : Dec 20, 2023, 4:43 PM IST

لکھنؤ: گزشتہ روز بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو ای ڈی کی جانب سے نوٹس ملنے کی خبر گردش کر رہی تھی۔ جس کی وجہ سے کئی میڈیا اداروں کی جانب سے اس خبر کو شائع بھی کیا گیا۔ لیکن ای ڈی کی جانب سے خبر کو فرضی قرار دیا گیا ہے۔ فرضی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گوری خان ایک ایسی ریئل اسٹیٹ کمپنی کی ایمبیسیڈر ہیں جس پر 30 کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔

گوری کو نوٹس نہیں ملا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس خبر کو غلط قرار دیا اور تصدیق کر کے بتایا کہ گوری کے خلاف کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا ہے۔ اور نہ ہی اجازت لینے کی کوئی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے۔ گوری کے خلاف کارروائی کی کوئی تیاری نہیں کی جا رہی ہے۔

گوری خان ایک مشہور سیلیبریٹی انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں: گو ری خان شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس سے بھی وابستہ ہیں۔ کل کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ گوری کو نوٹس بھیجنے کے لیے ای ڈی آفس سے اجازت لینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد ای ڈی گوری سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ گوری سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ پتہ چلے گا کہ تلسیانی گروپ نے گوری کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے کتنی رقم ادا کی ہے۔ یہ رقم انہیں کیسے دی گئی؟ اس کے علاوہ اس کے لیے کن کن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Dec 20, 2023, 4:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details