دہلی:ای ڈی نے 12 اکتوبر کو غازی آباد کے ایس پی ایل کورٹ میں پی ایم ایل اے کے تحت رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کی۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک آن لائن کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ’کیٹو‘ پر فنڈ ریزر مہم شروع کرکے چیریٹی کے نام پر عام لوگوں سے غیر قانونی طور پر فنڈز حاصل کیے۔ ED filed Prosecution complaint against Rana Ayyub
واضح رہے کہ رانا ایوب بھارت اقلیتی طبقوں بالخصوص مسلمانوں کی حالت زار پر مسلسل رپورٹنگ کرتی ہیں جس کے سبب انہیں متعدد دفعہ جان سے مارنے کی دھمکی بھی مل چکی ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں ہراساں بھی کیا گیا۔ ٹائم میگزین نے انہیں ان دس عالمی صحافیوں میں شامل کیا ہے جنہیں جان کے خطرے کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑا ہے۔
رانا ایوب نے تہلکہ میگزین میں کام کرتے ہوئے گجرات کے مسلم مخالف فسادات میں مبینہ طور ملوث افراد کا اسٹنگ آپریشن کیا تھا جس میں ان افراد نے فسادات میں اپنے کردار کا اعتراف کیا تھا۔ رانا ایوب کی رپورٹنگ کی وجہ سے گجرات فسادات کے اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے اسٹنگ آپریشن کی روداد ’’گجرات فائلز‘‘ نام کی کتاب کی شکل میں شائع کی تاہم اس کتاب کو کسی پبلشر نے شائع نہیں کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اس کتاب کو ازخود ہی شائع کیا۔ اس کتاب کے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ The Flora Lewis Award 2021: صحافی رانا ایوب 'دی فلورا لیویز ایوارڈ' سے سرفراز
گزشتہ برس رانا ایوب کو بی بی سی کے مشہور پروگرام ہارڈ ٹاک میں بھی مدعو کیا گیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے موجودہ حکومت پر تلخ سوالات اٹھائے تھے۔ ملک کی مشہور صحافی اور گجرات فائلز Gujarat Files نام کی کتاب کی مصنفہ رانا ایوب کو امریکہ میں 'دی فلورا لیویز ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے پر انہیں اس خطاب سے نوازا گیا۔