اردو

urdu

National Herald Case: راہل گاندھی کی پوچھ گچھ ختم، ای ڈی نے 17 جون کو دوبارہ طلب کیا

By

Published : Jun 15, 2022, 11:04 PM IST

نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آج پوچھ گچھ کی۔ آج کی پوچھ تاچھ ختم ہوگئی۔ وہیں ای ڈی نے راہل گاندھی کو پھرسے جمعہ کو طلب کیا ہے۔ National Herald Case

راہل گاندھی کی پوچھ گچھ ختم، ای ڈی نے 17 جون کو دوبارہ طلب کیا
راہل گاندھی کی پوچھ گچھ ختم، ای ڈی نے 17 جون کو دوبارہ طلب کیا

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں بدھ کو مسلسل تیسرے دن کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی گئی۔ آج کی پوچھ گچھ مکمل ہوگئی ہے، جبکہ ای ڈی نے راہل گاندھی کو پھر سے جمعہ (17 جون) کو طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے منگل کو کانگریس رہنما سے 11 گھنٹے اور پیر کو 10 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔ جانچ ایجنسی نے راہل گاندھی کو آج پیش ہونے کو کہا ہے۔ National Herald Case

راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے دوسرے دن بھی کانگریس رہنماوں اور کارکنان نے احتجاج کیا، جس کے بعد پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کانگریس ہیڈکوارٹر سے متصل علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کو 'غیر آئینی' اور گاندھی خاندان کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کانگریس نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو سابق پارٹی صدر سے پریشانی ہے کیونکہ وہ کسانوں، نوجوانوں اور کارکنوں کے حقوق کا دفاع کرتے تھے۔ مودی حکومت کو کورونا بحران اور سرحد پر چین کی جارحیت سے متعلق سخت سوالات کئے۔

ای ڈی پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی مجرمانہ دفعات کے تحت راہل گاندھی کا بیان ریکارڈ کر رہی ہے۔ اسی معاملے میں ای ڈی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو 23 جون کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ سونیا گاندھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے بیمار ہیں اور فی الحال سر گنگا رام اسپتال میں داخل ہیں۔

معاملہ 2012 میں زیر بحث آیا تھا: بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے 2012 میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کانگریس کے کچھ لیڈران نے غلط طریقے سے ینگ انڈین لمیٹیڈ (YIL) کے ذریعے ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹیڈ کو حاصل کیا ہے۔ کانگریس لیڈران نے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی شدید مخالفت کی ہے۔ای ڈی آفس کے باہر احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنان اور لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ کانگریس قائدین رجنی پاٹل، اکھلیش پرساد سنگھ، ایل ہنومنتھیا اور تھروناوکرسر کو راہُل گاندھی کی حمایت میں احتجاج کرنے پر مندر مارگ پی ایس پر حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل رندیپ سرجے والا کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ راہل گاندھی کے ای ڈی دفتر پہنچنے سے قبل کانگریس کارکنان نے ای ڈی دفتر کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد کئی رہنماؤں سمیت کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:National Herald case: ای ڈی نے راہل گاندھی کو بدھ کو بھی طلب کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details