اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Iqbal Kaskar Arrested by ED: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بھائی کاسکر گرفتار - منی لانڈرنگ کیس میں کاسکر گرفتار

منی لانڈرنگ کیس Money Laundering Case میں اقبال کاسکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ داؤد ابراہیم کے بھائی کاسکر پر پریویشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ PMLA کے تحت کارروائی کی گئی۔ کاسکر کے خلاف 16 فروری کو پروڈکشن وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بھائی کاسکر گرفتار
انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بھائی کاسکر گرفتار

By

Published : Feb 18, 2022, 5:07 PM IST

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے انڈر ولڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ افسران نے یہ معلومات دی ہیں۔ حال ہی میں جیل میں بند کاسکر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جمعہ کے روز، حکام نے کہا کہ کاسکر، جو پہلے ہی مبینہ طور پر بھتہ خوری کے مختلف مقدمات میں تھانے کی جیل بند کاسکر کو تازہ ترین معاملے میں حراست میں لے لیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کاسکر کو پر یویشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت Prevention of Money Laundering Act -PMLA عدالت میں پیش کیا جائے گا، جس نے 16 فروری کو اس کے خلاف پروڈکشن وارنٹ جاری کیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئے معاملے میں ممبئی انڈر ورلڈ سے جڑے دیگر لوگوں کے بارے میں کاسکر سے پوچھ گچھ کے لیے اس کی حراست کی مانگ کر سکتا ہے۔

ای ڈی نے یہ کارروائی کاسکر کے خلاف ایک تازہ مقدمہ درج ہونے اور 15 فروری کو ممبئی میں انڈرورلڈ کے آپریشن، مبینہ غیر قانونی جائیداد کے سودے اور حوالا لین دین سے متعلق چھاپوں کے بعد یہ کارروئی کی گئی۔

واضح رہے کہ داؤد ابراہیم کی مرحوم بہن حسینہ پارکر، کاسکر اور گینگسٹر چھوٹا شکیل کے بہنوئی سلیم قریشی عرف سلیم فروٹ سمیت مجموعی طور پر 10 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپے کے بعد ای ڈی نے قریشی سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Ahmedabad Serial Blasts Case: احمدآباد بم دھماکہ معاملے میں 38 قصورواروں کو سزائے موت، 11 کو عمرقید

ای ڈی کا یہ معاملہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی NIA کی طرف سے حال ہی میں ابراہیم اور دیگر کے خلاف اپنی آزاد انٹیلی جنس کے علاوہ درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے سیکشن کے تحت اپنی مجرمانہ شکایت درج کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details