نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے ارب پتیوں کی آمدنی میں اضافہ اور عام آدمی کی آمدنی میں کمی ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں اقتصادی نابرابری کی خلیج مزید وسیع ہوتی چلی جا رہی ہے۔
کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے اتوار کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں فی کس آمدنی کی شرح کم ہو رہی ہے اور ملک کی 60 فیصد دولت پر صرف 5 فیصد لوگوں کا قبضہ ہوچکا ہے اور فی کس قرض میں ڈھائی فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے پاس ملک کی 60 فیصد دولت ہے، ملک کی جی ایس ٹی میں ان کا حصہ صرف تین فیصد ہے اور جن کے پاس ملک کی دولت کا صرف تین فیصد ہے وہ جی ایس ٹی میں 60 فیصد سے زیادہ حصہ ادا کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ 2014 میں جب مودی نے اقتدار سنبھالا تو ملک پر قرض کا بوجھ 55 لاکھ کروڑ روپے تھا جو اب بڑھ کر 155 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ گزشتہ نو سالوں میں قرض میں ڈھائی گنا اضافہ کیسے ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر باشندے پر ایک لاکھ سے زائد کا قرض ہے لیکن اس کا فائدہ ہر کسی کو نہیں بلکہ ملک کے صرف 5 فیصد امیر لوگوں کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کی ترقی ہونی چاہیے تھی لیکن حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے چند ارب پتی لوگ ہی مستفید ہو رہے ہیں اور ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
Congress On Economy ملک میں معاشی نابرابری کی خلیج وسیع ہورہی ہے، کانگریس
ملک میں فی کس آمدنی کی شرح کم ہو رہی ہے اور ملک کی 60 فیصد دولت پر صرف 5 فیصد لوگوں کا قبضہ ہوچکا ہے اور فی کس قرض میں ڈھائی فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مذکورہ باتیں کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔
Etv Bharat