پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر این رگھونندن کمار نے بتایا کہ جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، ایشیاء، آسٹریلیا، انتارتیکا، بحر اوقیانوس اور بحر ہند کا احاطہ کرنے والے علاقوں میں یہ چاند گہن نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاند گہن کل 2.16 بجے دن مختلف مرحلوں میں شروع ہوگا اور اس کا اختتام شام 7.21 بجے ہوگا۔ بھارت کے صرف چند مقامات پر ہی یہ چاند گہن نظر آئے گا۔
رگھونندن نے کہا کہ سکم، مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے بعض حصوں میں اس کی جھلک دیکھی جاسکے گی۔ پورٹ بلیئر کے عوام سب سے پہلے اس گہن کو 43 منٹ کے لئے چاند کے نکلنے کے ساتھ ہی دیکھ پائیں گے۔