اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls پریانک کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پریانک کھڑگے کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پریانک کھڑگے کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر پریانک کھڑگے مقررہ وقت کے اندر نوٹس کا جواب نہیں دیتے ہیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اس بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

By

Published : May 3, 2023, 10:17 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر کرناٹک میں کانگریس کے امیدوار اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پریانک کھڑگے کوبدھ کے روز وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ کمیشن نے چتا پور اسمبلی سیٹ کے امیدوار پریانک کھڑگے کو جمعرات کی شام 5 بجے تک نوٹس کا جواب دینے کا وقت دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے امیدوار اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پریانک کھڑگے نے 30 اپریل کو کلبرگی میں ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلی نظر میں یہ تبصرہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، تبصرہ کرنے والے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق پریانک کھڑگے سے کہا گیا ہے کہ وہ 4 مئی کی شام 17:00 بجے تک اس نوٹس کا جواب دیں اور بتائیں کہ ان کے خلاف ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی کیوں نہ کی جائے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر پریانک کھڑگے مقررہ وقت کے اندر نوٹس کا جواب نہیں دیتے ہیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اس بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے اور ایسی صورتحال میں اس معاملے میں مناسب کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ کرناٹک میں 224 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات 10 مئی کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details