کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کے درمیان، الیکشن کمیشن Election Commission نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں میں جہاں اسمبلی انتخابات 2022 Assembly Elections ہونے والے ہیں۔ براہ راست ریلیوں اور روڈ شوز پر پابندی میں 22 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نےایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ہالز پر میٹنگ کرنے کی اجازت دی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد یا ہال کی گنجائش کا 50 فیصد کا استعمال کیا جائے۔ جس سے کووڈ گائیڈ لائن کا پورا خیال رکھا جا سکے۔
انتخابی ریاستوں میں ریلیوں اور روڈ شو پر پابندیاں 22 جنوری تک بڑھا دی گئیں کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو کووڈ-19 سے متعلق ماڈل ضابطہ اخلاق اور جامع رہنما خطوط پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے ریاستی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور وبا پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق تمام ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ 22 جنوری سے پہلے انتخابی ریاستوں میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ 8 جنوری کو، الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، اتراکھنڈ، منی پور، گوا اور پنجاب کے اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے، 15 جنوری تک عوامی ریلیوں، روڈ شوز اور اسی طرح کے براہ راست مہم کے پروگراموں پر پابندی لگایا تھا۔ اب اسی پابندی کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Uttar Pradesh Assembly Election Guidelines: اسمبلی انتخاب کی گائیڈ لائن جلد جاری ہوگی
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کووڈ-19 کے 2,68,833 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 3,68,50,962 ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 402 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے بعد سے اومیکرون Omicron کے کیسز میں 5.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 16.66 فیصد ہے جبکہ ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 12.84 فیصد ہے۔