اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ ہدایات میں ڈھیل سے وبائی بحران مزید گہرا ہوسکتا ہے: ڈبلیو ایچ او - etv bharat urdu khabar

عالمی ادارہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی مختلف قسموں کی وجہ سے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کورونا کے پھیلاؤ والے ممالک کو متنبہ کیا کہ مؤثر اقدامات میں معمولی نرمی بھی وبا کی صورتحال کو مزید سنگین بناسکتی ہے۔

کووڈ ہدایات میں ڈھیل سے وبائی بحران مزید گہرا ہوسکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
کووڈ ہدایات میں ڈھیل سے وبائی بحران مزید گہرا ہوسکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

By

Published : May 8, 2021, 9:22 AM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مختلف قسم کے کورونا وائرس کی وجہ سے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ممالک کو متنبہ کیا کہ موثر اقدامات میں ہلکی سی نرمی بھی وبائی صورتحال کو خراب کرسکتی ہے۔ تنظیم کے چیف آف ایمرجنسی خدمات، مائیکل ریان نے کہا کہ یہ وائرس ایک ملک سے دوسرے ملک میں تیزی سے پھیلتا ہے، اور وہ قائدین جو یہ سمجھتے ہیں کہ ویکسینیشن سے ہی وبا ختم ہوجائے گی وہ ایک بڑی غلطی کررہے ہیں۔ ریان نے کہا کہ انسانی طرز عمل، وائرس کے نئی شکلوں میں ابھرنے اور بہت سے دوسرے پہلوؤں پر اس کا انحصار ہے۔

انہوں نے کچھ رہنماؤں سے صورتحال کی خوفناک حقیقت کو قبول کرنے کو کہا۔ بھارت میں بھی انفیکشن اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ریان نے کہا کہ کچھ ممالک کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو اپنے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ابتدائی حفاظت خود کرنی ہوگی۔ آپ کو آکسیجن کی فراہمی کو بحال کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details