دہلی-این سی آر میں ایک پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ میں بھی کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اتراکھنڈ کے دہرادون، پتھورا گڑھ اور الموڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں نے انہیں اپنے گھروں اور دفاتر میں محسوس کیا۔ تاہم ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ دوپہر 2.28 بجے آیا۔ ان کی شدت 5.8 تھی۔ زلزلے کا مرکز نیپال میں زمین سے 10 کلومیٹر اندر بتایا جا رہا ہے۔