شمال مشرقی بھارت کے بیشتر حصوں اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں آج زلزلے (Earthquake in Northeastern India) کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (National Center for Seismology) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ کی صبح آئے زلزلے کا مرکز میزورم سے تقریباً 73 کلومیٹر دور 22.77 ڈگری عرض البلد اور 93.23 ڈگری طول البلد پر 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Jalore: سروہی میں زلزلے کے جھٹکے
منی پور، میزورم، آسام اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بنگلہ دیش، میانمار، بھوٹان اور چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔