انقرہ: ترکیہ کے جنوبی شہر کہرامانماراس میں اتوار کو ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت ریختر پیمانے پر 4.7 درج کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس سے قبل گزشتہ پیر کو زلزلہ کی شدت 7.8 درج کی گئی تھی جس میں ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ترکی کے کہرامانماراس میں تازہ زلزلے کی شدت 4.7 درج کی گئی ہے جس کی گہرائی 15.7 کلومیٹر بتائی جارہی ہے
ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ پیر کو ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 34,000 سے زائد افراد ہلاک اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔دریں اثنا ترکیہ کے ہاتائے ہوائی اڈے نے جو سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں سے ایک ہے، نے دوبارہ اپنی ہوائی خدمات شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ہاتائے ہوائی اڈے کے رن وے پر ہونے والے نقصان کو ٹھیک کردیا۔ ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج میں ہوائی اڈے کے رن وے سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہوائی اڈے نے آج کام کرنا شروع کر دیا ہے۔