اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Earthquake in Srinagar سری نگر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں - سری نگر میں زلزلے کے جھٹکے

سری نگر میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق سرینگر میں قریب 3.9 شدت کا زلزلہ آیا۔Earthquake hits Jammu and Kashmir

سری نگر میں زلزلے کے جھٹکے
سری نگر میں زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Mar 5, 2023, 11:48 AM IST

سری نگر : جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے شمال میں اتوار کو 3.9 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سری نگر میں اتوار کی صبح 6:57 بجے کے قریب 3.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ این سی ایس نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن زلزلے کے جھٹکے کے سبب متاثرہ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

این سی ایس نے ٹویٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ 3.9 کی شدت کا زلزلہ 05-03-2023 کو آیا، جس کی لمبائی 74.88 اور گہرائی 10 کلومیٹر درج کی گئی ہے اور یہ زلزلہ جموں و کشمیر کے سری نگر سے 38 کلومیٹر دور پر آیا ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ اس سے قبل 28 فروری کو منی پور کے نونی ضلع میں 3.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔زلزلہ صبح 2:46 بجے کے قریب آیا، جس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کی شدت 3.2 درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی صوبہ قہرامان مارس میں 6.4 اور 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک میں تباہی مچا دی تھی، جس کے سبب شام کے سرحدی علاقے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ اور شام میں ایک اندازے کے مطابق 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں افراد متاثرہ ہوئے ہیں، وہیں سیکڑوں عمارتوں کو نقصان ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے بعد سے اب تک تقریباً 15 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Earthquake In Katra کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details