اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Turkey Rarthquake: ترکیہ میں دو تازہ زلزلے کے جھٹکے، تین افراد ہلاک، دو سو تیرہ زخمی - ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ گزشتہ رات ترکیہ کے ہاتائے میں دو زلزلے آئے، ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.4 اور 5.8 درج کی گئی ہے جس کے سبب تین افراد ہلاک اور 213 افراد زخمی ہوئے ہیں۔earthquake in turkey

ترکیہ میں دو تازہ زلزلے کے جھٹکے
ترکیہ میں دو تازہ زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Feb 21, 2023, 6:26 AM IST

Updated : Feb 21, 2023, 7:28 AM IST

ترکیہ میں پیر کی رات دیر گئے دو تازہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ترکیہ کی انادولو ایجنسی نے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 20.04 بجے (1704GMT) ڈیفنس ڈسٹرکٹ ہاتائے میں آیا، جس کی شدت 6.4 تھی جبکہ دوسرا زلزلہ جس کی شدت 5.8 تھی اس کے تین منٹ بعد ہاتائے کے سمندگ صوبے میں آیا ، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر تین افراد کے ہلاک جبکہ 213 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زلزلے کے یہ شدید جھٹکے صوبہ ہاتائے میں محسوس کیے گئے ہیں۔ 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکی میں ایک بار پھر زمین لرزنے سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اس دوران سڑکوں پر افراتفری کا ماحول دیکھا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی عمارتوں کو بھی تقصان ہوا ہے۔ درحقیقت صرف دو ہفتے قبل ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس میں 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ترکیہ کی سرزمین ایک بار پھر کانپ رہی ہے۔ 6.4 کی شدت کے جھٹکوں نے سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ وہ ابھی پچھلے زلزلے سے سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ اب ایک بار پھر تباہی سے پریشان ہیں۔ اب یہ خوف اس لیے ہے کہ پچھلا زلزلہ تباہ کن تھا۔ ویسے نیکوسیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ وہاں اس کی شدت 6.2 رہی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ترکیہ کی وجہ سے وہاں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں:۔Syria Turkey Quake Death Toll شام اور ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز

جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بھی 6 فروری کی صبح ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا پہلا جھٹکا صبح 4.17 بجے آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.8 تھی۔ زلزلے کا مرکز جنوبی ترکیہ کا گازیانتپ تھا۔ اس سے پہلے کہ لوگ اس سے سنبھل پاتے، تھوڑی دیر بعد ایک اور زلزلہ آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.4 تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کا یہ دور یہیں نہیں رکا۔ اس کے بعد 6.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس ہوا۔ ان جھٹکوں نے 11 صوبوں میں تباہی مچا دی جن میں ملاتیا، سانلیورفا، عثمانیہ اور دیاربکر شامل ہیں۔ شام 4 بجے زلزلے کے ایک اور جھٹکے محسوس ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس جھٹکے نے سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد شام 5.30 بجے زلزلے کے پانچویں جھٹکے محسوس ہوئے۔ان زلزلوں کے سبب 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

Last Updated : Feb 21, 2023, 7:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details