مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 3.8 بتائی گئی ہے۔ تاہم شدت میں کمی کے سبب کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی نے بتایا کہ لداخ کے لیہ علاقے میں آج 12:30 بجے زلزلہ آیا جس کی شدت 3.8 تھی۔ جھٹکے کے بعد مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور وہ خوفزدہ ہوگئے تاہم راحت کی بات یہ تھی کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کسی کی موت نہیں ہوئی۔