دارالحکومت دہلی میں آج صبح 5:02 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی زلزلے کا مرکز دہلی کا نانگلوئی بتایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 پیمائش کی گئی تھی۔
دہلی اور این سی آر میں جمعہ کی صبح کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ارتھ سائنسز کی وزارت کے مطابق زلزلہ پانچ کلومیٹر کی گہرائی سے آیا تھا جس کا مرکز راجستھان کے ضلع الور کے قریب تھا۔ تاہم زلزلے کے جھٹکے رات 11.46 بجے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے خوف کے سبب لوگ گھروں سے باہر کھلی جگہوں میں آگئے جبکہ زلزلے میں کسی بھی جانی و مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔