جموں و کشمیر کے کٹرا میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 3.5 کی شدت کا زلزلہ جموں و کشمیر میں کٹرا سے 84 کلومیٹر مشرق میں صبح 3.02 بجے آیا۔ Earthquake Hits Jammu and Kashmir
زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے جان و مال کو کسی قسم کے خطرے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:۔Earthquake hits J-K's Pahalgam: سیاحتی مقام پہلگام میں زلزلے کے جھٹکے
اس سے قبل بدھ کی صبح کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پہلگام کے جنوب مغرب میں 15 کلومیٹر دور علاقے میں آیا۔ اس سے پہلے 10 فروری کو ریاست کے سیاحتی مقام گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کی شدت 3.8 درج کی گئی تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2020 کے درمیان ملک میں کل 965 چھوٹے اور بڑے زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔