اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

SSC Scam Case : ایس ایس سی تقرری بدعنوانی معاملہ آزادی کے بعد سے سب سے بڑا کیس

حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی کے رکن اسمبلی اور شھبندو ادھیکاری نے بھارت کی آزادی کے بعد ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی کا سب سے بڑا معاملہ قرار دیتے ہوئے ممتابنرجی کی حکومت پر بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا۔ssc scam one of the biggest scam since independent

By

Published : May 19, 2022, 2:26 PM IST

بھارت کی آزادی کے بعد ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی کا سب سے بڑا معاملہ
بھارت کی آزادی کے بعد ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی کا سب سے بڑا معاملہ

مغربی بنگال میں اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے، ویسے ویسے ممتابنرجی کی حکومت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست کی اپوزیشن جماعت بی جے پی اسکولوں میں تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کو لے کر ریاستی حکومت کو گھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اسی درمیان حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے بعد ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی کا یہ سب سے بڑا معاملہ ہے، مغربی بنگال نے اس معاملے میں ہریانہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ے۔ssc scam one of the biggest scam since independent



نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری نے ممتابنرجی کی حکومت پر بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کو پارتھو چٹرجی کے ساتھ ساتھ ممتابنرجی کے بھائی کے خلاف بھی نوٹس جاری کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھائی کے ساتھ بکاش بھون میں بیٹھ کر ہی ایس ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری کو لے کر کمیٹی قائم کی تھی۔ بدعنوانی کا اصل جڑ یہ کمیٹی ہے.


حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی کی حکومت نے مغربی بنگال میں رہنے والے تمام مذہب کے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ سی بی آئی کی جانچ فیصلہ کن موڑ پر ہے۔ اس معاملے میں متعدد وزراء اور رہنماؤں کے نام سامنے آنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details