مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نصف درجن ترقیاتی منصوبوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے ریاست کے تمام اضلاع میں کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد تمام اعلیٰ افسران دوارے کیمپ میں آنے والی خواتین کی مدد کرنے کے لئے آگے آ رہے ہیں۔ کیمپ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے جاری فارم بھرنے سے لے کر تصحیح تک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مالدہ ضلع کے بی ڈی او عرفان حبیب نے دوارے سرکار کیمپ کا جائزہ لینے کے بعد خواتین کی مدد کرنے کے لئے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
اس کے بعد مرشدآباد، جلپائی گوڑی، شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے اعلیٰ سطح کے افسران دوارے سرکار کیمپ کے دوران اضافی ذمہ داری انجام دیتے ہوئے خواتین کی مدد کے لئے آگے آئے۔