ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی زد میں آکر 22 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 528030 تک پہنچ گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 213.72 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں کورونا وائرس کے 4,417 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,44,66,862 ہو گئی اور کورونا ایکٹیو کیسز میں 1638 کی کمی سے ان کی کل تعداد 52336 ہو گئی۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.20 فیصد ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 6032 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی مجموعی تعداد 43886496 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,67,490 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.77 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.69 فیصد ہے۔ ایکٹو کیسز کی شرح 0.12 فیصد اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں، تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز کم ہوئے ہیں۔
کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 208 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 10084 ہو گئی ہے۔ اب تک ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6681623 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 70859 تک پہنچ گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا معاملے کم ہونے سے ان کی کل تعداد 2002 رہ گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2084500 ہو گئی ہے اور ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے دو اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21475 ہو گئی ہے۔
Coronavirus Pandemic ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 22 مریضوں کی موت - عالمی وبا کورنا وائرس
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 6032 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی مجموعی تعداد 43886496 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,67,490 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.77 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ Statement by the Union Ministry of Health and Family Welfare
کورونا
مزید پڑھیں:ملک میں 28 اگست تک چارکروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی
مہاراشٹر میں 202 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 8162 پرہ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7948974 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148267 ہو گئی ہے۔
یو این آئی