ڈیورنڈ کپ 2021 کے تمام میچز مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم، موہن بگان گراؤنڈ اور کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے.
اس ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ تمام ٹیموں کو چار الگ الگ گروپوں میں منقسم کیا گیا ہے۔
گروپ اے (A) میں محمڈن اسپورٹنگ، انڈین ایئر فورس، سی آر پی ایف اور ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ۔
گروپ بی (B) میں جمشیدپور ایف سی، سدیوا ایف سی، ایف سی گوا اور انڈین آرمی گرین۔
گروپ سی (C) میں دہلی ایف سی، بنگلورو ایف سی، انڈین نیوی ایف سی اور کیرالہ بلاسٹر ایف سی۔
گروپ ڈی (D) میں گوکھلم کیرالہ ایف سی، حیدرآباد ایف سی، آسام رائفلز ایف سی اور آرمی ریڈ۔
دوسری طرف انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال) کے مطابق ڈیورنڈ کپ 2021 میں (محمڈن اسپورٹنگ کے علاوہ آئی لیگ کی دوسری ٹیمیں گوکھلم کیرالہ ایف سی، سدیوایف سی اور بنگلورو یونائٹیڈ ایف سی کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی.