چنڈی گڑھ: ہماچل میں برف باری اور سردی کی لہر کی وجہ سے شمال مغربی خطہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک گر گیا، جس سے شدید سردی میں اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 روز تک موسم خشک رہے گا اور بعض علاقوں میں شدید دھند اور سردی کی لہر جاری رہے گی۔ رات کے وقت بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اور دن میں موسم خراب رہا جس کی وجہ سے دھوپ نہیں نکلی۔ بٹھنڈہ اور نکودر میں درجہ حرارت صفر اور امرتسر میں درجہ حرارت ایک ڈگری رہا۔
چنڈی گڑھ میں دو ملی میٹر بارش ہوئی اور درجہ حرارت نو ڈگری رہا۔ لدھیانہ میں نو ڈگری، پٹیالہ میں 10 ڈگری، پٹھان کوٹ میں11 ڈگری، فرید کوٹ میں چار، گورداسپور میں چار، موگا میں چار اور مکتسر میں دو ڈگری سمیت علاقے میں درجہ حرارت چھ سے بارہ ڈگری تک پہنچ گیا۔ سرسہ میں تین ڈگری، انبالہ میں 11 ڈگری، کرنال میں 10 ڈگری، گڑگاؤں اور روہتک میں 10 ڈگری، حصار میں سات ڈگری اور نارنول میں آٹھ ڈگری رہا۔ علاقے میں پورے دن دھوپ نہ ہونے کی وجہ سے سردی سے لوگ کانپتے رہے۔