ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا اور جنوبی 24 پرگنہ میں نواب واجد علی شاہ کی نگری میٹیا برج، گارڈن ریچ، خضرپور اور بھانگوڑ میں لگائے گئے کیمپوں کے باہر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔
اس کے علاوہ مسلم اکثریتی ضلع شمالی 24 پرگنہ، مالدہ، شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور، مالدہ، مرشدآباد، مشرقی مدنی پور، ہوڑہ اور ہگلی ضلع میں لوگ 'دوارے اسکیم' کا فائدہ اٹھانے کے لئے کیمپوں کے باہر رات سے ہی لائن میں کھڑے ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ، جلپائی گوڑی اور علی پور دوار میں گھر گھر اسکیم کے تحت لگائے گئے کیمپوں کے باہر عام لوگوں اور انتظامیہ کے درمیان حجت و تکرار کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔