پیلی بھیت:ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے گھگھچین تھانہ علاقے میں شرابی شوہر نے اپنی ہی حاملہ بیوی کی شدید پٹائی کی، جس کے بعد دونوں ہاتھ موٹرسائیکل سے باندھ کر کافی دور تک گھسیٹا۔ پورے معاملے میں متاثرہ خاتون کے بھائی نے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گھگھچین تھانہ علاقے کے تحت قصبہ میں رہنے والے ایک نوجوان نے تحریر میں پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن سمن کی شادی قصبے کے ہی رہنے والے رام گوپال سے ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ ہفتہ کے روز ملزم نے سمن کو گالی گلوچ کرتے ہوئے مارا پیٹا۔ اس کے بعد شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کی نیت سے اسے موٹر سائیکل میں باندھ کر کافی دور تک گھسیٹا۔ شور سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے تو شادی شدہ خاتون ملزم کے چنگل سے بمشکل آزاد ہوئی تھی۔ حاملہ خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ وہیں شادی شدہ خاتون کے بھائی نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Pregnant Wife Drags Behind Bike شرابی شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو بائک کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا - حاملہ بیوی کو بائک کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا گیا
پیلی بھیت میں ایک انتہائی شرمناک اور وحشیانہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شرابی شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو بائک کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا۔ کسی طرح خاتون کو اس کے چنگل سے چھڑا کر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ Drunk husband drags pregnant wife behind bike
مزید پڑھیں:۔بچہ چوری کے الزام میں حاملہ خاتون کی پٹائی
متاثرہ سمن نے بتایا کہ پہلے شوہر نے اس کے دونوں ہاتھ موٹر سائیکل کے پیچھے باندھا اور پیچھے بھاگنے کو کہا۔ سمن اسے مذاق سمجھتی رہی لیکن اچانک رام گوپال نے موٹر سائیکل کی رفتار بڑھا دی جس کی وجہ سے خاتون نیچے گر گئی اور اسے کافی چوٹ لگی، اس کے بعد بھی وہ نہیں مانا اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتا رہا۔ سمن کا کہنا ہے کہ وہ حاملہ بھی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحریر کی بنیاد پر ملزم رام گوپال کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اسٹیشن صدر راجندر سنگھ سروہی نے بتایا کہ تحریر شادی شدہ خاتون کے بھائی نے دی ہے۔ تحریر کی بنیاد پر ملزم کے خلاف قاتلانہ حملے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔