اردو

urdu

By

Published : Jul 3, 2022, 12:34 PM IST

ETV Bharat / bharat

Drugs seized in Manipur : منی پور میں پانچ کروڑ مالیت کی نشیلی دوائیں ضبط

آسام رائفلز نے موٹر سائیکل سوار سے مشکوک پیکج چھیننے میں کامیابی حاصل کی۔ پیکج کی مکمل جانچ پر ایک لاکھ ڈبلیو وائی گولیاں برآمد ہوئیں۔Drugs worth Rs 50 million seized in Manipur

منی پور میں پانچ کروڑ مالیت کی نشیلی دوائیں ضبط
منی پور میں پانچ کروڑ مالیت کی نشیلی دوائیں ضبط

امپھال: آسام رائفلز کے اہلکاروں نے ہفتہ کو منی پور میں تقریباً پانچ کروڑ روپے کی ایک لاکھ ممنوعہ ڈبلیو وائی گولیاں ضبط کیں۔ آسام رائفلز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سپاہیوں نے چندیل ضلع کے نیو سونگ جانگ گاؤں میں لوگوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور موٹر سائیکلوں پر سوار دو افراد کو مشکوک انداز میں حرکت کرنے پر روکا۔ لیکن پولیس کی جانب سے روکنے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی اور فرار ہو گئے۔Drugs worth Rs 50 million seized in Manipur

آسام رائفلز کے اہلکار پیچھے بیٹھے موٹر سائیکل سوار سے مشکوک پیکج چھیننے میں کامیاب ہو گئے۔ پیکج کی مکمل جانچ پر ایک لاکھ ڈبلیو وائی گولیاں برآمد ہوئیں۔

برآمد شدہ اشیاء کو مزید تفتیش کے لیے چندیل پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Kishtwar Police Arrested Bootlegger: غیر قانونی شراب فروخت کرنے پر ایک شخص گرفتار

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details