اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Elizabeth II's Funeral الزابیتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دروپدی مُرمو لندن پہنچیں - دروپدی مُرمو الزابیتھ کی آخری رسومات میں

صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو نے ویسٹ مِنسٹر ہال لندن کا دورہ کیا جہاں ملکہ الزبتھ دوم کی نعش کو آخری رسومات و آخری دیدار کے لیے رکھا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے اپنی اور بھارت کے عوام کی جانب سے ملکہ الزابیتھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Droupadi Murmu Arrived in London

Elizabeth II's Funeral
دروپدی مُرمو لندن پہنچیں

By

Published : Sep 18, 2022, 6:32 PM IST

لندن: بھارت کی صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو برطانیہ کی ملکہ الزابیتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے لندن پہنچ گئی ہیں۔ صدر جمہوریہ نے لندن کے ویسٹ مِنسٹر ہال میں آنجہانی ملکہ الزابیتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا۔ Funeral of Queen Elizabeth

دروپدی مُرمو لندن پہنچیں

صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر بھارتی رہنماوں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر 12 ستمبر کو برطانوی ہائی کمیشن پہنچ کر بھارت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ بھارت نے بھی ملکہ کی موت پر اتوار یعنی 11 ستمبر کو قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔ Droupadi Murmu Arrived in London to Attend Elizabeth II's funeral

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملکہ الزبیتھ دوم کے 70 سالہ دور حکومت میں بھارت اور برطانیہ کے تعلقات بہت زیادہ ترقی، فروغ اور مضبوط ہوئے ہیں۔دولت مشترکہ کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کیا۔ ملکہ الزبتھ دوم، جو 96 سال کی عمر میں اسکاٹ لینڈ میں اپنی بالمورل کے رہائش گاہ پر 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں، کو 19 ستمبر کو ویسٹ منسٹر ایبی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے انتظامات کے لیے مرکزی آپریشن ٹیم میں 100 سے زائد سرکاری اہلکار شامل ہیں، جن کی قیادت محکمہ ثقافت، میڈیا اور کھیل کے مستقل سکریٹری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن، فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سمیت سینکڑوں عالمی رہنما اور معززین لندن پہنچیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details