اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mahua Moitra Gives Heads Up to BJP: 'بی جے پی کے ارکان پارلیمان گئو مُتر پی کر میری تقریر کے لیے تیار رہیں' - ٹی ایم سی رکن پارلیمان مہووا موئیترا

ٹی ایم سی رکن پارلیمان مہووا موئیترا نے پارلیمنٹ میں خطاب کرنے سے پہلے اپنے ایک ٹویٹ میں بی جے پر طنز کرتے ہوئے چیلینج کیا کہ وہ ایوان میں ان کی تقریر میں رکاوٹ ڈال کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان گئو مُتر پی کر تیار رہیں۔ Drink Some Gaumutra Shots Too': Mahua Moitra's Dare Ahead of Parliament Speech۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمان مہووا موئیترا
ٹی ایم سی رکن پارلیمان مہووا موئیترا

By

Published : Feb 3, 2022, 3:08 PM IST

Updated : Feb 3, 2022, 4:07 PM IST

مہووا موئیترا نے بی جے پی پر جان بوجھ کر اپوزیشن ارکان پارلیمان کی تقریروں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹویٹ کے ذریعے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ آج ایوان میں خطاب کے دوران انہیں روک کر دکھائیں۔

ترنمول کانگریس ایم پی نے کہا کہ 'وہ لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر اپنا موقف پیش کریں گی۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنی ہیکلر ٹیم (ارکان پارلیمان کی باتوں کو بیچ میں کاٹنے والے) کو تیار رکھیں اور ہوسکے تو گئو مُتر پی کر آئیں اور ان کی تقریر سنیں Drink some gaumutra shots too': Mahua Moitra's dare ahead of Parliament Speech۔

بشکریہ ٹویٹر

مہووا موئیترا نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'میں آج شام پارلیمنٹ میں صدر کی تقریر کے جواب میں بولنے کے لیے جارہی ہوں۔

میں بس بھارتیہ جنتا پارٹی کو پیشگی انتباہ دیتی ہوں کہ وہ رخنہ اندازوں کی ٹیم کو تیار رکھے اور خیالی پوائنٹس آف آرڈر کو پڑھ لیں۔ ساتھ میں گائے کے پیشاب کے چند گھونٹ بھی لیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس کے دوران مہووا موئترا نے دھواں دار تقریر کی تھی جس پر ایک کابینہ وزیر نے ان کے خلاف پوائنٹ آف آرڈر لایا تھا۔

پوائنٹ آف آڈر اس وقت لایا جاتا ہے جب کوئی رکن پارلیمان کارروائی کے دوران غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کرے یا غیر حقیقی اور من گھڑت بیان دے۔ یہ اسپیکر پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ پوائنٹ آف آرڈر پر کوئی کارروائی کریں یا اسے نظر انداز کریں۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمان مہووا موئیترا

مہوا موئترا نے اس ٹویٹ سے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنی تقریر کے ذریعے نریندر مودی حکومت کو گھیرنے والی ہیں۔

اس سے قبل راہل گاندھی نے بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو گھیرا تھا۔

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کی پالیسیاں چین اور پاکستان کی بھارت میں غیر قانونی دراندازی کی ذمہ دار ہیں۔

راہل نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں گزشتہ 50 برسوں میں اس وقت سب سے زیادہ بیروزگاری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2021 میں 3 کروڑ نوجوانوں کی نوکریاں چلی گئیں۔

مختلف حلقوں کی طرف سے راہل گاندھی کی تقریر کی ستائش کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2022, 4:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details